ہیکرز نے ایف بی آر کے نام سے جعلی ای میلز بھیج کر حساس معلومات چوری کرنا شروع کردیں

April 20, 2021

بہاول پور، چنی گوٹھ (سٹی رپورٹر، نامہ نگار) ہیکرز اور ڈیجیٹل چوروں نے ایف بی آر کی جانب سے لوگوں کو ٹیکس ریفنڈ کی جعلی ای میلز بھیج کر ان کے بینکوں کی حساس اور خفیہ معلوما ت چوری کرنا شروع کردیں۔ سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر محمد اسدالرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہیکرز کے ایک گروپ کی جانب سے ملک بھر میں کئی لوگوں کو یہ ای میل بھیجی جا رہی ہیں کہ ٹیکس ریفنڈ کی رقم منتقل کرنے کے لیے آپ کے اکائونٹ کی تفصیلات درکار ہیں۔ ان میلز میں لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ ایف بی آر کے مالیاتی ریکارڈ کے مطابق اتنی رقم جو کہ ہر ای میل میں مختلف درج ہوتی ہے بطور ٹیکس ریفنڈ وصول کرنے کے حقدار پائے گئے ہیں لہذا اپنا ریفنڈ وصول کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں ۔ جیسے ہی کوئی لنک پر کلک کرتا ہے تو ایک نئی سکرین اوپن ہو جاتی ہے جس میں مختلف بینکوں کے لوگو موجود ہوتے ہیں اورجب ای میل وصول کرنے والا متعلقہ بنک کے لوگو کو کلک کرتا ہے تو اس سے اسکے اکائونٹ کے متعلق سوالنامہ درج ہوتا ہے۔