شبلی فراز کو وزارت سائنس اور ذیلی اداروں کے حوالے سے طویل بریفنگ

April 20, 2021

اسلام آباد (ساجد چوہدری)وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز کو وزارت اور اس کے ذیلی اداروں کے حوالے سے سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارشد محمود اور دیگر افسران کی طرف سے چار گھنٹے طویل بریفنگ دی گئی،ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے بلاوا آنے پر انہیں درمیان میں بریفنگ ادھوری چھوڑ کر وزیراعظم ہائوس بھی جانا پڑ گیا تاہم انہوں نے اپنی پہلی میٹنگ انتہائی سنجیدگی سے لی، اس دوران وفاقی وزیر کو وزارت اور ذیلی اداروں کا عمومی تعارف کروایا گیا ۔