گلستان جوہر، نامعلوم شخص کی لاش ملی

April 20, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلستان جوہر تھانے کی حدود بلاک اے نائن رشتی گوٹھ سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش جناح اسپتال منتقل کی ، پولیس کے مطابق متوفی کے پاس سے شناخت کے حوالے سے کوئی چیز نہیں ملی عمر 55 سال ہے ،وجہ موت پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی ، مزید تفتیش جاری ہے ۔