انٹر بینک، ڈالر 15؍پیسے مہنگا

April 20, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 10سے 15پیسے تک کا اضافہ،پاؤنڈکی قیمت بھی بڑھ گئی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 15پیسے کے اضافے سے 152.70روپے سے بڑھ کر 152.85 روپے اور قیمت فروخت 152.80 روپے سے بڑھ کر 152.95 روپے ہو گئی ہے ، اوپن مارکیٹ میں بھی 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 152.60روپے سے بڑھ کر 152.70 روپے اور قیمت فروخت 152.90روپے سے بڑھ کر 153.00 روپے ہو گئی ہے ، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 50پیسے کے اضافےسے 182.00روپے سے بڑھ کر 182.50 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 184.00 روپے پر مستحکم رہی۔