ملک میں ایل پی جی کی پیداوارمیں ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ

April 20, 2021

اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں ایل پی جی کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2021 تک کی مدت میں ملک میں ایل پی جی کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر31.36 فیصداورسالانہ بنیادوں پر8.63 فیصداضافہ ہواہے،مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں 580,820000 لیٹرایل پی جی کی پیداوارحاصل ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.63 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 534,695000 لیٹرایل پی جی کی پیداوارحاصل ہوئی تھی، فروری 2021 میں ملک میں 68,579000 لیٹرایل پی جی کی پیداوارحاصل ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 31.36 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 52,206000 لیٹرایل پی جی کی پیداوارحاصل ہوئی۔واضح رہے کہ ملک میں جاری مالی سال کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر4.85 فیصد اورسالانہ بنیادوں پر7.45 فیصداضافہ ہواہے۔