تاجر برادری نے ہڑتال کو کامیاب بنایا، ہارون میمن

April 20, 2021

سکھر (بیورو رپورٹ ) آل پاکستان آرگنائیزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین حاجی ہارون میمن نے کہا ہے کہ علمائے کرام کی اپیل پر تحفظ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کیلئے پیر کو کی جانیوالی ملک گیر ہڑتال میں پورے ملک کی تاجر برادری نے بھرپور حصہ لیکر ہڑتال کو پر امن طور پر کامیاب بنایا ۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر تاجروں اور شہریوں کے وفود سے بات چیت کررہے تھے۔