آٹو پارٹس اور اسیسریز کی برآمدات میں 5.81 فیصد اضافہ

April 20, 2021

اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کے دوران آٹو پارٹس اور اسیسریز کی برآمدات میں 5.81 فیصد اضافہ ہواہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا فروری 21-2020 کے دوران برآمدات کا حجم ایک کروڑ 25 لاکھ 18 ہزار ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری 20-2019 کے دوران آٹو پارٹس اور اسیسریز کی برآمدات ایک کروڑ 18 لاکھ 30 ہزار رہی تھیں ۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران آٹو پارٹس اوراسیسریز کی قومی برآمدات میں 68 لاکھ 8 ہزار ڈالر یعنی 5.81 فیصد اضافہ ہوا ہے۔