پی ڈبلیو ڈی روڈ فائرنگ ، 4افراد زخمی، علاقے میں خوف و ہراس

April 20, 2021

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) تھانہ لوہی بھیر کے علا قے پی ڈبلیو ڈی روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے ۔مسلح افراد دس منٹ تک ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہےجس سے علا قے کے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس وقوعہ کو فریقین کی ذاتی رنجش کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔ ایس ایچ او لوہی بھیر سلمان شاہ نے بتایا کہ افطار سے پہلے گاہک کی تہذیب بیکری ک قریب پھل فروش سے تلخی ہوئی تھی، افطاری کے بعد وہ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور پھل فروش پر فائرنگ کر دی۔پولیس مصروف تفتیش تھی ،ابھی تک پولیس کو فائرنگ کرنے والوں کے کوائف نہیں ملے، وقوعہ کے دو زخمیوں کو پمز منتقل کیا گیا ۔