تعلیم یافتہ افراد اور پروفیشنلز علم اور ہنر کو دوسروں تک پہنچائیں ،ڈاکٹر طاہرالقادری

April 20, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ افراد اور پروفیشنلز علم اور ہنر کو دوسروں تک پہنچائیں، علم واحد دولت ہے جو خرچ کرنے سے بڑھتی ہے، ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے سکالرز کی طرف سے منہاجینز ڈے پر تقریب سے آڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، صدر منہاجینز فورمز ڈاکٹر نعیم انورنعمانی، شہزاد رسول، جواد حامد، عابد بشیر قادری نے بھی خطاب کیا۔