کمشنر لاہور نے سکیموں کی تکمیل کی ڈیڈلائن 15 مئی مقرر کر دی

April 20, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر) کمشنر لاہور کیپٹن (ر )محمد عثمان کی زیر صدارت لاہور میں ترقیاتی سکیموں کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں کمشنر لاہور نے استفسار کیا کہ 3 ملین روپے کی چھوٹی ترقیاتی سکیموں کی تکمیل میں 14مہینے کیسے لگ سکتے ہیں۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیپ ون کی 122 میں سے 114 سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں۔ کمشنر لاہور نے سیپ ون کی باقی ماندہ 8 سکیموں کی تکمیل کی ڈیڈلائن 15 مئی مقرر کر دی۔