میپکو کاکروڑوں روپے کاسامانخورد برد کرنیوالے تین افرادجوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

April 20, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ نے میپکو کا کروڑوں روپے کا سامان خورد برد کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے میپکو کے ڈرائیور اور خریداری میں ملوث دو ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق مخبر کی اطلاع پر ٹیم نے وہاڑی میں چھاپے مارے اور ملوکا چوک پر سامان سے لدی گاڑی کو روکا گیا جس میں میپکو کا قیمتی سامان برآمد کیا گیا، واردات میں ڈرائیور عبدالرزاق ملوث پایا گیا جبکہ ملزمان اکرم اور فاروق چوری شدہ سامان کی خریداری میں ملوث پائے گئے میپکو کے برآمد شدہ سامان کی قیمت کروڑوں روپے میں بتائی جاتی ہے۔