تاجر برادری نے پرامن ہڑتال کر کے محبت رسولؐ کے جذبے کا عملی اظہارکیا،صدرتنظیم تاجران

April 20, 2021

ملتان ( سٹاف رپورٹر) مر کزی تنظیم تا جران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے ملک بھر کی تا جر برادری کی جانب سے تحفظ ناموس رسالت کے لیے ملک گیر کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال پر تاجر برادری کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا ہے کہ عشق مصطفی اور ناموس رسالت کیلئے کاروبار تو کیا جان بھی قربان کر نے سے دریغ نہیں کر یں گے ،نبی رحمت ؐکی ہستی تمام مسلمانوں کے لیے ان کی جان مال، والدین، اولاد سے زیادہ عزیز ہے ان کی شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں،تاجر برادری نے پرامن شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے محبت رسول کے جذبے کا عملی اظہار کیا۔