غیر قانونی طور پر موبائل سمزجاری کرنے کے دو ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

April 20, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے جعلی سیلیکون انگھوٹے تیار کرکے غیر قانونی طور پر موبائل سمز کے اجراء کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان عاطف اور اسحاق کے خلاف مخبر نے اطلاع دی کہ ملزمان ملتان کے علاقہ رضا آباد میں ایک مکان پر لوگوں کے نادرا سے رجسٹر شدہ انگوٹھے سلیکون پر تیار کر رہے ہیں اور ان انگھوٹھوں کی مدد سے غیر قانونی طور پر موبائل سمز کا اجرا کیا جارہا ہے،ملزمان کے قبضہ سے 100 سیلیوکن انگوٹھے، تین سلیکون شیٹ، نادرا فنگرپرنٹس اور دیگر سامان ایف آئی اے نے اپنے قبضے میں لے لیا۔