پاکپتن میں بابا فریدیونیورسٹی کے قیام کیلیےباقاعدہ کام شروع

April 20, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکپتن میں یونیورسٹی کے قیام کے لیے باقاعدہ کام شروع کردیاگیا ہے ،بتایا گیا ہے کہ صوبائی محکمہ قانون نے بابا فرید یونیورسٹی کے ایکٹ کا مسودہ تیار کرلیا ہے،مذکورہ ایکٹ کو منظوری کے لیے کابینہ کو ارسال کیا جائے گا،معلوم ہوا ہے کہ اگر کابینہ سے منظوری کے عمل میں کوئی تاخیر ہوئی تو اس کو براہ راست آرڈیننس کے ذریعے منظور کرلیا جائےگا جس طرح ایمرسن یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا گیاہے ۔