پروفیسر محمد نواز کا چیئرمین تعلیمی بورڈ تعینات ہوناخو ش آئند، ایمپلائز یونین

April 20, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایمپلائز یونین تعلیمی بورڈ ملتان کے چیئرمین ملک نثار احمد نے کہا ہےکہ پروفیسر میاں محمد نواز کا چیئرمین بورڈ تعینات ہوناخو ش آئند ہے ،ہم محکمہ کےاس اقدام کو سراہتے ہیں ،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز یونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی، اجلاس میں شیخ عمران، کنور محمد نعیم ، مشتاق احمد، ملک محمد رمضان، مجاہد حسین ،یونس صدیقی اور دیگرعہدے دار وں نے بھی شرکت کی ۔