حکومت سے سستی چینی لیکر عوام کو مہنگے داموں بیچنے والے قومی مجرم ،کمشنر

April 20, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) اسپیشل خفیہ ٹیموں کے ذریعے گلی محلوں کی دکانوں پر قیمتوں کی مانیٹرنگ کرائی جائے گی حکومت سے سستی چینی لیکر عوام کو مہنگے داموں بیچنے والے قومی مجرم ہیں۔یہ بات کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔کمشنر نے کہا کہ اب گرانفروشوں کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے سے بڑھ کر گرفتار کیا جائے۔کمشنر نے شوکاز کے جواب کی مدت پوری ہونے پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بارے بھی رپورٹ طلب کی۔اجلاس میں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک پر موجود تھے۔