پشاور، شاہ سٹریٹ میں کھلے مین ہول موت بانٹنے لگے ہیں

April 20, 2021

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکی جدیدبستی گلبہار کے علاقہ شاہ سٹریٹ میں کھلے مین ہول موت بانٹنے لگے ہیں مین ہولوں پرڈھکن نہ ہونے کے باعث اب تک متعددبزرگ شہری اور بچے گرکرزخمی ہوچکے ہیں جبکہ اہل علاقہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپرڈھکن لگائے جائیں شاہ سٹریٹ نزد عشرت سینماچوک گلبہارکے باسیوں نے بتایا کہ شاہ سٹریٹ کے مرکزی راستے میں مین ہول پرڈھکن نہ ہونے کے باعث اب تک کئی حادثات رونماہوچکے ہیں جن میں بیشتر گاڑیاں بھی گرچکی ہیں جبکہ بزرگ شہری اوربچے بھی گر کر زخمی ہوچکے ہیں اورمتعلقہ حکام کو کئی مرتبہ اس حوالے سے شکایت بھی کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی انہوں نے اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے ۔