جعلی کورونا ٹیسٹ پربیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

April 20, 2021

پشاور(کرائم رپورٹر)باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر جعلی کرونا سرٹیفیکٹ پر دبئی جانے والے 2مسافروں کو گرفتار کر لیا ہے ایک ہفتے کے دوران پانچ مسافروں کو جعلی سرٹیفیکٹس پر گرفتارکیا جا چکا ہے پیر کے روز ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جعلی کرونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے دو مسافر عرفان اللہ اور سید محمد کوحراست میں لےلیا گیا۔دونوں مسافر نجی ایئر لائن کی پرواز سے شارجہ جا رہے تھے گرفتار مسافروں میں ایک کا تعلق چارسدہ اور دوسرا مردان سے ہے۔دونوں مسافروں کومزید تفتیش کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سیل حیات آباد منتقل کر دئے گئے۔