رابی پیرزادہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کیوں بند کردیا گیا؟

April 20, 2021

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ فرانس کیخلاف ٹوئٹس کرنے پر ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے بتایا کہ فرانس کیخلاف ٹوئٹس کرنے پر ان کا اکاؤنٹ بند کردیا گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ میں اللّٰہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتی، ہم حضورﷺ کی امت ہیں اور ان پر جان بھی قربان ہے۔

سابقہ اداکارہ نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا حکمرانوں کو یہ نہیں بھولنا چاہیئے۔

ساتھ ہی انہوں نے کالعدم مذہبی جماعت کی جانب سے مظاہروں پر کہا کہ املاک کا نقصان یا جانی و مالی نقصان کسی صورت صحیح نہیں۔