کیا کورونا سے بچاؤ کیلئے ایک سے زیادہ ویکسین فائدہ مند ہیں؟

April 20, 2021

عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرتی مختلف ویکسین کے حوالے سے یہ سوال اٹھایا جارہا تھا کہ کیا کورونا سے بچاؤ کے لیے ایک سےزیادہ ویکسین کا استعمال فائدہ مند ہوسکتا ہے؟

پاکستان میں طبی ماہرین نے ایک سے زیادہ ویکسینز کےاستعمال کوفائدہ مند قراردیا۔


طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی کو ایک سے زیادہ یا مختلف کمپنیوں کی ویکسین لگوانے کی سہولت موجود ہو تو وہ اس کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

دوسری جانب بعض طبی ماہرین نے محتاط رہنےکا مشورہ دیا اور کہا کہ مختلف ملکوں میں ایک سے زیادہ ویکسین لگوانے کے ٹرائلز کا حتمی نتیجہ نہیں آیا اس لیے فی الحال اس سے بچنا بہتر ہے۔