اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 486 پوائنٹس کا اضافہ

April 20, 2021

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا۔

کاروباری دن میں 643 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کرنے کے بعد بینچ مارک 100 انڈیکس 486 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 399 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں بازار میں 34 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 14 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 84 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 936 ارب روپے ہے۔