چاڈ کے صدر ادریس ڈیبی باغیوں سے لڑائی کے دوران ہلاک

April 20, 2021

افریقی ملک چاڈ میں 30 سال سے برسر اقتدار صدر باغیوں سے لڑائی کے دوران ہلاک ہوگئے۔

دارالحکومت انجامینا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چاڈ کی فوج کا کہنا ہے کہ صدر ادریس ڈیبی ساحلی کاؤنٹی میں باغیوں سے فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے۔

فوج کے مطابق 68 سالہ صدر باغیوں سے لڑائی کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے۔

جس کے بعد صدر ڈیبی کے بیٹےجنرل محمد ادریس کو ملٹری کونسل کا سربراہ بنادیا گیا۔ صدر کی ہلاکت کے بعد فوج نے پارلیمان تحلیل کرکے 18 ماہ میں انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ادریس ڈیبی 1990 میں فوجی بغاوت کے بعد اقتدار میں آئے تھے اور وہ گذشتہ روز چھٹی بار ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے۔