بزدلانہ حرکتوں سے صحافیوں کو ڈرایا نہیں جا سکتا، اسفندیار ولی

April 20, 2021

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے بھی سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ حرکتوں سے صحافیوں کو ڈرایا نہیں جاسکتا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ابصار عالم پر حملہ ایک بزدلانہ حرکت ہے، موجودہ حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے۔

اسفند یار ولی خان نے کہا کہ اسلام آباد جیسے شہر میں صحافیوں پر قاتلانہ حملے کیے جارہے ہیں۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے، ایسی بزدلانہ حرکتوں سے صحافیوں کو ڈرایا نہیں جاسکتا۔

خیال رہے کہسینئر صحافی اور سابق چیئرمین پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں وہ گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

زخمی ابصار عالمی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مجھے لگا کہ ایک نامعلوم شخص میری طرف آرہا ہے، جو مجھ پر فائرنگ کر کے فرار ہوگیا۔