سی پی این ای کی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی مذمت

April 20, 2021

کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز نے سینئر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

سی پی این ای کا کہنا تھا کہ ابصار عالم پر حملہ دہشت گردی ہے، حکام فوری کارروائی کریں۔

سی پی این ای نے کہا کہ عدم برداشت کے کلچر کو لگام نہیں دی گئی، اب معاشرہ نتائج بھگت رہا ہے۔

اس کا کہنا تھا کہ ملک و سیاست کو ہوش مند بنانے کے لیے حکام کو آزادی رائے کو سنجیدگی سے یقینی بنانا چاہیے۔

سی پی این ای نے کہا کہ وہ ابصار عالم اور اُن کے اہل خانہ کے لیے دعاگو ہیں۔

خیال رہے کہ سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں وہ گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

زخمی ابصار عالمی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مجھے لگا کہ ایک نامعلوم شخص میری طرف آرہا ہے، جو مجھ پر فائرنگ کر کے فرار ہوگیا۔