خان پور: ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

April 20, 2021

لاہور سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

پاکستان ریلوے کے مطابق خان پور میں لاہور سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتری ہیں۔

مال بردار بوگیاں پٹری اترنے سے ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کردی گئی ہے۔


حکام کے مطابق خان پور میں مال بردار ٹرین کی بوگیاں اور ٹریک کی بحالی کی برق رفتاری سے کام جاری ہے۔