ایمنڈ کی جانب سے ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی مذمت

April 20, 2021


الیکٹرونک میڈیا ایڈیٹرز اور نیوز ڈائریکٹرز کی تنظیم ایمنڈ نے ابصار عالم پر حملے کی مذمت کی ہے۔

ایمنڈ نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اس بزدلانہ حملے کی تفتیش اور ذمہ داروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے ایک اعلامیے میں ایمنڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آزادی رائے اور صحافت کے لیے لڑنے والے مصنفین اور صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

خیال رہے کہ سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں وہ گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

زخمی ابصار عالمی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مجھے لگا کہ ایک نامعلوم شخص میری طرف آرہا ہے، جو مجھ پر فائرنگ کر کے فرار ہوگیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ابصار عالم کو پیٹ میں گولی لگی ہے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔