دورہ ایران کا مقصد اقتصادی و تجارتی تعلقات مستحکم بنانا ہے، شاہ محمود

April 20, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کے دورہ ایران کا مقصد اقتصادی و تجارتی تعلقات مستحکم بنانا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے تہران میں پاکستان ہاؤس میں پاکستانی سفارتکاروں سے ملاقات کے دوران کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دورۂ ایران کا مقصد اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مستحکم بنانا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران نے پاک ایران بارڈر پر تجارتی مراکز کھولنے کی تجویز کو سراہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل پاک ایران سرحد پر بارڈر مارکیٹ کا خواب پورا ہو رہا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ بارڈر مارکیٹ کے قیام سے قانونی تجارت کو فروغ ملے گا، خوشی ہے ایران نے پاکستانی کینو کی درآمد پر پابندی ختم کردی۔