وزیراعظم عمران خان آج نوشہرہ اور پشاور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

April 21, 2021

وزیراعظم عمران خان آج نوشہرہ اور پشاور کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ کم آمدنی والے افراد کے لیے جلوزئی ہاؤسنگ اسکیم نوشہرہ کا آغاز کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم پشاور۔درہ آدم خیل سڑک کی بحالی کے منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم چترال، بونی، مستوج، شندور سڑک کی بحالی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اسی طرح وزیراعظم خیبر ٹیچنگ اسپتال کے نئے او پی ڈی بلاک کے آغاز کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

وزیراعظم حیات آباد میں جسمانی طور پر مفلوج افراد کے بحال شدہ مرکز کا بھی دورہ بھی کریں گے۔