ابصار عالم پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج

April 21, 2021

سینئر صحافی ابصار عالم پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ایف آئی آر میں اقدام قتل کی دفعہ لگائی گئی ہے۔جبکہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے ٹیم کے ہمراہ فائرنگ کی جگہ کا جائزہ لیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو بھی حاصل کی جارہی ہے۔

دوسری جانب کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز نے سینئر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ سی پی این ای کا کہنا تھا کہ ابصار عالم پر حملہ دہشت گردی ہے، حکام فوری کارروائی کریں۔

واضح رہے گزشتہ روز سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں وہ گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔