بڑی طاقتیں مسلمانوں کی دل آزاری کیخلاف متفقہ لائحہ عمل طے کریں، ضیاء عباس

April 21, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور تمام بڑی طا قتیں ختم نبوت کے حوالے سےمسلمانوں کی دل آزاری کے خلاف متفقہ لائحہ عمل طے کریں تاکہ مستقبل میں دنیا کسی بڑی جنگ سے محفوظ رہ سکے،، اقوام متحدہ نے اس بارے میں جلد کوئی فیصلہ نہیں کیا تو عالم اسلام اپنی علیحدہ اقوام متحدہ تشکیل دینے پر مجبور ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خاتم النبیین محمد مصطفیٰ (ص) کا احترام ہمارے ایمان کا بنیادی جز ہے۔