لاہور ہائیکورٹ، منی لانڈرنگ کیس، خواجہ آصف کی درخواست ضمانت کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

April 21, 2021

لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نےمنی لانڈرنگ کیس میں لیگی رہنما خواجہ آصف کی درخواست ضمانت کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی،دوران سماعت جسٹس عالیہ نیلم نے نیب پراسکیوٹر کو جواب کی کاپی بنچ کے دوسرے رکن کیلئے جمع کروانے کا حکم دیا،درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر حیدر رسول مرزا جبکہ نیب کی طرف سے سپیشل پراسکیوٹر سید فیصل رضا بخاری پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیاآپ نے جواب دیکھ لیا؟ وکیل حیدر رسول مرزا نے جواب دیا کہ جی میں نے نیب کا جواب دیکھ لیا ہے۔