ٹیکساس میں فائرنگ کے باعث 3 افراد ہلاک

April 21, 2021

آسٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعے کے بعد گریٹ ہلز اورکریک پارک وے ایریا میں سڑکیں بند کردی گئیں۔ پولیس نے مکینوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آورکی شناخت کرلی گئی ہے۔ ملزم اسٹیفن نکلوس قانون نافذ کرنے والے ادارے میں جاسوس کی حیثیت سے کام کرچکا ہے۔ دوسری جانب ہیوسٹن میں ٹیسلا کمپنی کی تیار کردہ خودکار گاڑی حادثے کا شکا رہوگئی، جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔ ہیوسٹن کے شمالی حصے میں کار انتہائی تیز رفتاری سے درخت سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے وقت ایک شخص ڈرائیونگ سیٹ پر جب کہ دوسرا پچھلی سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا۔