سڑکوں پر گڑھوں کے سبب ٹریفک متاثر، سڑکیں چاند کامنظر پیش کرنے لگیں

April 21, 2021

لندن(پی اے ) برطانیہ میں سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور گڑھوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہورہی ہے اور سڑکوںپر گاڑیاں خراب ہونے کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ ہواہے۔ آر اے سی کا کہناہے کہ جابجا گڑھوں کی وجہ سے برطانیہ کی سڑکیں چاند کا نقشہ پیش کرنے لگی ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران سڑکوں پر گاڑیوں کے خرابہوجانے کی وجہ گاڑیاں ہٹانے کیلئے مجموعی طورپر 4,694 موصول ہوئیں جو کہ گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہے،گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی گاڑیاں خراب ہونے کے حوالے سے مجموعی طورپر 1,461 کالز موصول ہوئی تھیں۔سڑکوں گاڑیوں کی خرابی کی صورت میں ریسکیو کرنے والی سب سے بڑی فرم کے مطابق سہ ماہی کے دوران کالز میں بے انتہا اضافہ ہوا اور اس طرح کی اس کی گشتی ٹیم کو وصول ہونے والی 2.4 کالز پہیوں کے خراب ہونے، سسپنشن اسپرنگ ٹوٹنے یا شاک آبزرور خراب ہوجانے کے بارے میں تھیں۔RAC کی روڈ پالیسی کے سربراہ نکولس لائز نے بتایا کہ زیادہ تر سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہے، جس سے ظاہرہوتاہے کہ بعض کونسلیں سڑکوں کی مناسب طورپر مرمت کرنے کے بجائے صرف گڑھے بھر دیتی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ خاص طورپر سال کے آغاز پر سردیوں سے سڑکوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچاہے کیونکہ زمین کے پانی پینے کی وجہ سے گڑھے بنے اور پانی جم جانے کی وجہ سے گڑھے بڑے ہوگئے ،2010 کے بعد اس سال برطانیہ میں جنوری میں سب سے زیادہ سردی پڑی تھی اور درجہ حرارت2.2 درجہ سینٹی گریڈ تک گر گیاتھا۔ نکولس لائز نے نے لوکل اتھارٹیز کو سڑکوں کے گرد اگلے 5 سال کے دوران باڑ ھ لگانے کیلئے فنڈ فراہم کرنے پر زور دیا تاکہ سڑکوں کی بہتر طورپر دیکھ بھال کی جاسکے ۔انھوں نے حکومت اور کونسلوں پر زور دیاکہ وہ کچھ مختلف کرکے دکھائیں ،لوکل گورنمنٹ ایسوسی ایشن کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا کے باوجود لوکل کونسلیں سڑکوں کی مرمت اور سڑکوںپر پڑنے گڑھوں کو 19 سیکنڈ کے اندر بھر دینے اور سڑکوں کے دیگر انفرااسٹرکچر کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے سخت محنت سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔کونسلیں سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھنے اور انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھنا چاہتی ہے تاکہ لوگ زیادہ پائیدار طریقے سے کاربن کے کم از کم اخراج کے ساتھ سفر کرسکیں۔اسفالٹ انڈسٹری الائنس کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ انگلینڈ اور ویلز کی کونسلوں کو گڑھوں سے بھری سڑکوں کو کھود کر درست کرنے کیلئے مجموعی طورپر 10 بلین پونڈ کی ضرورت ہوگی ۔