بریڈ فورڈ: بائیک اور کار میں تصادم، 31سالہ شخص ہلاک

April 21, 2021

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل )کواڈ بائیک اور کار کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک 31سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔ گریٹ ہارٹن روڈ پر اس ایکسیڈنٹ کے بعد پولیس عینی شاہدین کو سامنے آنے کی اپیل کررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر شام پانچ بج کر 44منٹ پر ایک کار اور کواڈ بائیک کے مابین تصادم کی اطلاع پولیس کو دی گئی، کواڈ موٹرسائیکل سوار بریڈ فورڈ سٹی سنٹر سے گریٹ ہارٹن روڈ پر جا رہا تھا اور وہاں وی ڈبلیو کیڈی کار سے اس کا تصادم ہو گیا، بریڈفورڈ سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ مرد سوار کو شدید چوٹیں آئیں اور کچھ ہی دیر بعد اسے مردہ قرار دیا گیا۔ پولیس اس تصادم کے حوالے سے عینی شاہدین سے اپیل کر رہی ہے جو بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے قریب گریٹ ہارٹن روڈ پر پیش آیا۔پولیس نے مرنے والے کی ابھی شناخت ظاہر نہیں کی ۔