کیوبا میں انتقال اقتدار، میگوئیل دیاز کانَیل نئے رہنما منتخب

April 21, 2021

کراچی (نیوزڈیسک )کیوبا میں حکمران کمیونسٹ پارٹی نے اپنے صدر میگوئیل دیاز کانَیل کو ملک کا نیا رہنما منتخب کر لیا۔ 60سالہ دیاز کانَیل فیڈل اور راؤل کاسترو کے چھ دہائیوں تک مسلسل اقتدار کے بعد وہ پہلے شخص ہیں، جن کا تعلق کاسترو خاندان سے نہیں۔ توقع ہے کہ وہ فی الحال ملک میں سوشلسٹ پالیسیوں اور ایک پارٹی والے سیاسی نظام کو برقرار رکھے گے۔