50 تا 59 سال کے افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز آج ہوگا

April 21, 2021

آج سے ملک بھر میں 50 سے 59 سال کے افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے گا۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت اور عوام مل کر کورونا کو شکست دیں گے، عوام کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاط کریں۔

دوسری جانب کورونا کیسز کے باعث بہاول پور کی اسلامیہ یونی ورسٹی کے تمام کیمپس بند کر دیے گئے۔ کوئٹہ کی بیوٹمز یونی ورسٹی بھی 23 مئی تک بند کردی گئی۔

واضحرہے کہ گزشتہ روز ملک میں کورونا سے مزید 137 افراد انتقال کرگئے تھے، ایک دن میں مزید 5445 کیس رپورٹ ہوئے اور کورونا کیس مثبت آنے کی شرح آٹھ فیصد رہی۔