قبضہ مافیا کیخلاف سی ڈ ی اےآپریشن،20کنال اراضی واگزار

April 21, 2021

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)سی ڈی اے انتظامیہ نے قبضہ مافیا، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ اس دوران ایچ نائن کچی آباد میں غیر قانونی تعمیرا گرا دی گئیں اورقبضہ مافیا سے تقریباًبیس کنال قیمتی زمین واگزار کروا لی گئی۔سی ڈی اے انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے علاقے میں ناجائز قابضین کو جلد از جلد بے دخل کرنے اور سرکاری اراضی واگزار کروالے کے لئے مزید آپریشن کئے جائیں گے ۔