میٹرو بس سروس آج سےبحال کرنے کا فیصلہ

April 21, 2021

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)جڑواں شہروں کے درمیان میٹرو بس سروس آج (بدھ)سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آج سے سروس صدر راولپنڈی سے پاک سیکرٹریٹ تک چلے گی۔صدر راولپنڈی تا فیض آباد سروس قبل ازیں کورونا کے باعث جبکہ فیض آباد سے پاک سیکرٹریٹ تک احتجاج کے باعث بند کردی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق احتجاج کے باعث12اپریل کو سر وس مکمل بند کردی گئی تھی۔احتجاج و دھرنے کے باعث میٹرو بس منصوبہ کو دو ملین روپے کا نقصان پہنچا ہے۔