عمران خان نے ہر فورم پر ناموس رسالت کی بات کی، اعجاز چوہدری

April 21, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینٹ سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ الحمداللہ آج پاکستان کو ایسا وزیراعظم ملا ہے جوختم نبوت اور ناموس رسالت کا محافظ ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس کا کوئی ثانی نہیں ، عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے دنیا کے ہر فورم پر ناموس رسالت کی بات کی ہے، علاوہ ازیں اعجازاحمدچوہدری کی سابق وزیرخارجہ میاں خورشید قصوری کے گھر ا ن سے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔