ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا‘ مولانا عبدالصمد

April 21, 2021

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے رہنما وسابق صوبائی وزیر جنگلات مولانا عبدالصمد اخوندزادہ نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ﷺپر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،حضور ﷺ کی عزت مسلمانوں کے لئے اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔آپؐ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیںجن پر عمل پیر ا ہوکر ہم دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔مسلمان کسی بھی صورت حضورﷺ کی توہین برداشت نہیں کرسکتے، کفری طاقتیں مسلمانو ں سے امتیازی سلوک نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ کفری طاقتیں ہر وقت مسلمانوںاور اسلام کے خلاف مذموم عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا رہی ہیں جو نیک شگون نہیں ،ہم اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے ،بلکہ کفری سازشوں کا ہر فورم پر مقابلہ کریںگے۔انہوںنے کہا کہ اسلام امن وآشتی کا مذہب ہے جس نے ہمیشہ ہمیں امن اور بھائی چارے کا درس دیا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہوکر کفری سازشوں کو ناکام بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا مشترکہ گھر ہے جس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے اوراپنے اندرونی مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔