پشتہ 2خواتین چوری کرتے ہوئے پکڑ ی گئیں

April 21, 2021

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ پشتہ خرہ کی حدود نودیہہ پایان میں اہل خانہ نے دو خواتین کو چوری کرکے بھاگتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔یاسرحسین نے تھانہ پشتہ خرہ پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روز وہ اپنے گھر میں محو خواب تھا کہ شور کی آواز سن کر بیدار ہواتو دوخواتین ہاتھوں میں ساما ن لئے ہوئے ان کے گھر سے نکل رہی تھی انہوں نے مستورات کی مدد سے دونوں خواتین کو پکڑ لیا اور انکی تلاشی لی تومعلوم ہوا کہ انہوںنے ان کے گھر سے متعدد موبائل فون اوردوسری اشیاء چوری کرلی تھیں انہوں نے خواتین سے مسروقہ سامان برآمدکرکے دونوں خواتین کو پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے دونوں خواتین مسماۃ ہما زوجہ نعیم اللہ اور مسماۃ مریم زوجہ مزمل خان سکنہ کوہاٹ روڈ کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔