لاہور، شہریوں کو انگلیوں پر نشان لگا کر چینی کی فراہمی

April 21, 2021

لاہور کے رمضان بازار میں آج بھی چینی اسٹالز پر شہریوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، آج شہریوں کو انگلیوں پر نشان لگاکر چینی دی جارہی ہے۔

سستی چینی حاصل کرنے کیلئے شہری صبح ہی چینی کے اسٹالز پر پہنچ گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ چینی حاصل کرنے کےلئے صبح سے لائنوں میں لگے ہیں۔

سستی چینی حاصل کرنے کیلئے شہری مطالبہ کر رہے ہیں کہ شہر میں دکانوں پر سستی چینی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔