بُش کی کتاب میں پاکستانی نژاد امریکی تارک وطن کا تذکرہ

April 21, 2021

امریکا کے سابق صدر بش نے اپنی نئی کتاب میں پاکستانی نژاد امریکی جاوید انور کو بھی مایہ ناز امیگرینٹس کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

سابق صدر جارج بش کی نئی کتاب ’آوٹ آف مینی،ون: پورٹریٹس آف امریکاز امیگرینٹس‘ میں پاکستانی امریکن جاوید انور کے بارے میں بھی مضمون شامل کیا گیا ہے۔

جارج بش کی کتاب میں مایہ ناز امیگرینٹس کی تصاویر شامل ہیں، ساتھ ہی مایہ ناز امیگرینٹس کے بارے میں مضامین بھی لکھے گئے ہیں۔

پاکستانی امریکن جاوید انور ری پبلکن پارٹی سےتعلق رکھتے ہیں اور سابق صدر بش کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں۔

پاکستانی امریکن جاوید انور کو مارچ میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

جاوید انور کا کہنا ہے کہ سابق صدر بش کا کتاب میں مجھے شامل کرنا پاکستانی امریکیوں کیلئے اعزاز ہے۔