بابر اعظم کی T20رینکنگ میں ترقی، دوسرے نمبر پر آگئے

April 21, 2021

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی، پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی پا کر دوسرے نمبر پرپہنچ گئے، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے جبکہ ایرون فنچ تیسرے نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، ان کے پوائنٹس کی تعداد 844 ہوگئی ہے، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 892 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آسڑیلوی کپتان ایرون فنچ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے کا چوتھا اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا رینکنگ میں پانچواں نمبر ہے ۔

بولنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے ، افغانستان کے راشد خان دوسرے جبکہ آسٹریلیا کے آشٹن اگیر تیسرے نمبر پر ہیں ۔

ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے جبکہ آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں ۔