ایران سے دوطرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے پرعزم ہیں، وزیر خارجہ

April 21, 2021

وفاقی وزیر برائے خارجہ امور شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ برادر ملک ایران سے دوطرفہ تعلقات کے استحکام کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے صدارتی محل میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔

شاہ محمود قریشی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صدر روحانی اور ایرانی قوم کو نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔

ملاقات کے دورانوزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر حمایت پر ایرانی سپریم لیڈر اور حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس دوران پاکستان اور ایران برادرانہ تعلقات کومزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف طریقہ ہائے کار پر گفتگو بھی کی گئی۔

ملاقات کے دوران صدر حسن روحانی کا تجارت اور بارڈر منیجمنٹ میں دوطرفہ تعلقات، پاکستان سے تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق تعلقات مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ایرانی صدرکا رابطوں کی استواری اور سرحدی انتظام میں پاکستان سے تعلقات مزید بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔