ویرات نے انوشکا کیساتھ نئی تصویر شیئر کردی

April 21, 2021

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ، بالی ووڈ کی نامور اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ ایک نئی خوبصورت تصویر شیئر کردی ہے۔

ویرات کوہلی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شئیر کی ہے، اس تصویر میں دونوں ہی بہت خوش نظر آرہے ہیں۔

ویرات نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں کچھ بھی لکھنے کے بجائے صرف دل والے ایموجی پر ہی اکتفا کیا ہے۔


اس تصویر کو ایک دن میں 63 لاکھ 95 ہزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں مداحوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس بھی کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

اس حوالے سے خود ویرات کوہلی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی ننھی پری کی آمد کی اطلاع دی تھی۔