چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے اراکین کو حساس موضوعات پر رائے دینے سے روک دیا

April 21, 2021

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے اراکین کو حساس موضوعات پر رائے دینے سے روک دیا۔

اسلام آباد میں تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ کونسل کی سفارش آنے سے پہلے حساس موضوع پر رائے نہ دی جائے۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ کونسل کی رائے اور سفارش کے بعد ہی رائے دی جاسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے تمام مفتیان کرام ہمیں اپنی رہنمائی فراہم کرتے رہیں گے۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ نئی ٹیم میں پالیسی سازی پر اثر اندازی کی قابلیت موجود ہے، ہم مل کر اسلامی نظریاتی کونسل کی وقار و اہمیت میں اضافہ کریں گے۔