ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کی وزیر صنعت و تجارت پنجاب سے ملاقات

April 21, 2021

وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال سے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے وفد نے ملاقات کی۔

وفد نے صوبائی وزیر کو ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

وفد نے مطالبہ کیا کہ ون ونڈو آپریشن، کھرڑیانوالا انڈسٹریل اسٹیٹ کے مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں۔

دوران گفتگو میاں اسلم اقبال نے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ سرمایہ کاروں کو صنعتی یونٹس لگانے کیلئے ہر ممکن سہولتیں دی جارہی ہیں۔