سلمان خان نے اپنی فلم ’رادھے‘ کی ریلیز کی تاریخ بتادی

April 21, 2021

لیجنڈری بھارتی اداکار سلمان خان نے تاخیر کا شکار ہونے کے بعد اپنی فلم ’رادھے‘ کی ریلیز کی تاریخ بتادی۔

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بتایا کہ ان کی فلم ’رادھے‘ عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جارہی ہے۔

انھوں نے اپنی فلم کے اس اعلان کے لیے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا سہارا لیا۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ ان کی فلم 13 مئی کو عید کے موقع پر ریلیز کی جارہی ہے۔

مذکورہ فلم میں ان کے ساتھ دیشا پٹانی اور رندیپ ہوڈا بھی اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔

فلم کا پہلا ٹریلر 22 اپریل کو جاری کردیا جائے گا۔