ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان

April 21, 2021

ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔

انٹربینک مبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25 پیسے اضافے سے 153 روپے 24 پیسے پر بند ہوئی ہے۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے اضافے سے 153 روپے 60 پیسے رہی۔